0
Saturday 19 Jun 2021 02:30

انتونیو گوتریس دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر

انتونیو گوتریس دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔ انتونیو گوتریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔ اس سے قبل انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 8 جون کو قرار داد پیش ہوئی تھی۔ ان کی بہترین کارکردگی کے باعث اراکین نے دوسری بار بھی فیصلہ انتونیو گوتریس کے حق میں دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 938800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش