0
Saturday 19 Jun 2021 22:13

الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہوجائے گا، محمد زبیر

الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہوجائے گا، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری ہو یا کوئی وفاقی وزیر پریس کانفرنس میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن کا بتا دیں، میں چیلنج کرتا ہوں ای وی ایم کے ذریعے خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہوجائے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بل اسمبلی سے پاس ہوگئے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے یہ بل متنازع ہیں پھر بھی منظور ہوگئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کمیشن سے اختیار لے کر نادرا کو دے دیا گیا، ای وی ایم کے ذریعے ووٹرز کی ذاتی رائے عیاں ہوجائے گی اور خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول ٹھنڈا کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک ہم نے واپس لی۔
خبر کا کوڈ : 938959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش