0
Sunday 20 Jun 2021 12:52

لاہور، مفتی عزیزالرحمان کا دوسرا بیٹا عتیق الرحمان کاہنہ سے گرفتار

لاہور، مفتی عزیزالرحمان کا دوسرا بیٹا عتیق الرحمان کاہنہ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے جامعہ منظور الاسلام کے مدرس مفتی عزیز الرحمان کی میانوالی سے گرفتاری کے بعد لاہور پولیس نے ان کے بیٹے عتیق الرحمان کو بھی کاہنہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ عتیق الرحمان لاہور کے علاقہ کاہنہ میں واقع ایک مدرسے میں چھپا ہوا تھا۔ پولیس نے اس سے قبل مفتی عزیزالرحمان اور ان کے ایک بیٹے عطا الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کیا تھا۔ مفتی عزیز الرحمٰن کا ایک بیٹا تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے تین بیٹوں کیخلاف صابر شاہ نامی طالبعلم نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔
 
ایف آئی آر میں مفتی عزیزالرحمٰن پر 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کے بیٹوں کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مفتی عزیز الرحمٰن کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔ جس کے بعد مفتی عزیزالرحمٰن نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جب یہ معاملہ ہوا، وہ ہوش میں نہیں تھے، مگر ان کے اس بیان کے بعد مزید کئی ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی طالبعلم صابر شاہ محفوظ مقام پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 939063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش