0
Sunday 20 Jun 2021 14:08

ملک میں دہشتگردی سے زیادہ ٹریفک حادثات میں اموات رپورٹ

ملک میں دہشتگردی سے زیادہ ٹریفک حادثات میں اموات رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد دہشتگردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں موٹر وے پولس نے روڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔ ورکشاپ میں انسپکٹر عمر نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، کراچی پریس کلب میں ڈرون ٹیکنالوجی اور ہائیڈرولک کٹر کا ڈیمو بھی دکھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 939076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش