0
Monday 21 Jun 2021 12:15

کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول کھل گئے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کم ہونے کے بعد پرائمری کلاسوں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد اسکولوں کا کھلنا حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج بروز پیر سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں، سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کا کوئی طالبعلم فیل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس بچے کے نمبر تینتیس سے کم آئے تو اسے اضافی نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا فارمیٹ تبدیل نصاب اور مضامین کو کم کر دیا۔ سندھ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائمری اسکول پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے، اسکولوں میں اساتذہ کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل گزشتہ روز مکمل کرلئے گئے تھے، آج سے سندھ بھر میں پرائمری اسکول بھی کھل گئے، پرائمری اسکول کھلنے پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا اور بیشتر والدین نے پہلے روز بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ پرائمری کے بچے ایس او پی پر عمل کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ بعض والدین کی پرائمری کے بچوں کے حوالے سے آن لائن کلاسز کو ترجیح دی۔ سندھ حکومت نے اسکولوں میں اساتذہ بچوں اور عملے کیلئے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت سینٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے، جبکہ تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 939213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش