0
Wednesday 23 Jun 2021 21:16

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، 7 ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، 7 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی برقرار ہے اور روزانہ مثبت آنے والے کیسز کی شرح بھی متواتر طور پر کم ہورہی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 43 ہزار 786 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 428 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر 0.97 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 584 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 7 افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4269 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں میں 36 سفر کرنے والوں سمیت مزید 428 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 148 جموں جبکہ 280 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 280 متاثرین میں 12 بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 268 مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار57 ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 4 افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 939693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش