0
Thursday 24 Jun 2021 21:09

بھارتیہ جنتا پارٹی خود بڑی بیماری ہے، ممتا بنرجی

بھارتیہ جنتا پارٹی خود بڑی بیماری ہے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی اور مودی حکومت کے درمیان رسہ کشی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بی جے پی اور ترنمول لیڈران ایک دوسرے کو ذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی ممتا بنرجی پر بنگال کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہے، وہیں ممتا بنرجی بھارت کی مودی حکومت کو عوام مخالف پالیسیوں کو لے کر نشانہ بناتی رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے اپنے تازہ پریس کانفرنس میں بھی مودی حکومت کو جی بھر کر تنقید کا نشانہ بنایا اور یہاں تک کہہ دیا کہ انھیں لگتا ہے جیسے بی جے پی خود ایک بڑی بیماری ہے۔

پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کورونا ویکسین کو لے کر بی جے پی صدر جے پی نڈّا کے اس بیان کو نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن ٹیکہ کاری کو لے کر سیاست کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے لئے بھارت کی بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔ دراصل ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا تھا کہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈّا نے ٹیکہ کاری کو لے کر اپوزیشن پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو پہلے ٹیکہ کاری پر سیاست کر رہے تھے، اب وہ خود ہی ٹیکہ لینے میں مصروف ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش