0
Sunday 27 Jun 2021 11:52

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، عمران خان

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اچھی خبر آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کر گیا ہے اور اکاؤنٹ جمعے کو 1.5 ارب ڈالر کو کراس کر گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، 2 ماہ میں اکاؤنٹس اور ڈپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020ء کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ہے۔ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے بغیر کسی برانچ کا دورہ کیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، ان کھاتوں کے فنڈز مکمل طور پر قابل منتقلی ہوں گے اور انہیں اسٹیٹ بینک سے کسی پیشگی منظوری کے بغیر پاکستان سے واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ شرح سود کی پیش کش کرتی ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے خریدار 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرے تو ڈالر میں سب سے زیادہ شرح سود 7 فیصد اور مقامی کرنسی میں 11 فیصد حاصل کرسکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 940322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش