0
Tuesday 29 Jun 2021 13:38

جوہر ٹاون دھماکہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، فرودس عاشق اعوان

جوہر ٹاون دھماکہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، فرودس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاون حملے کی سہولت کار بھارتی ایجنسی "را" ہے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاون دھماکے کے ذمے داروں کو بروقت گرفت میں لیا، واقعے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اس دن فیٹف کے حوالے سے کانفرنس چل رہی تھی، سیشن میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششیں رنگ لانے جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے جو ایس او پیز طے کی تھیں، اس پر عمل کیا، لاہور میں سیف سٹی کو ہر کونے کونے تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا چکا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی کیمرے نصب کرنے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد بھی ملے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 940657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش