0
Wednesday 24 Aug 2011 00:10

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
لاہور:اسلام ٹائمز۔  گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے میں پاکستان کو اپنے کلیدی کردار پر فخر ہے۔ لاہور میں امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے گورنر ہاﺅس میں پنجاب کے گورنر لطیف کھوسہ سے الوداعی ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے آئین کو اصل روح میں بحال کیا، تاکہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں، انہوں نے کہا پاکستان مختلف شعبوں میں امریکی ماہرین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہشمند ہے، اس موقع پرامریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کاخواہشمند ہے۔ انکا کہنا تھا امریکہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبہ میں تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 94073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش