0
Thursday 1 Jul 2021 21:35

لاہور، جی سی یونیورسٹی میں فلسطین سوسائیٹی قائم کر دی گئی

فلسطینیوں کی تاریخی جدوجہد کے تحت بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا، چودھری سرور
لاہور، جی سی یونیورسٹی میں فلسطین سوسائیٹی قائم کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فلسطینی عوام پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم کو دنیا بھر اُجاگر کرنے کیلئے فلسطین سوسائٹی قائم کر دی گئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب/چانسلر چودھری محمد سرور تھے۔ اس موقع پر چودھری محمد سرور کو فلسطین سوسائٹی کا جوائنٹ پیٹرن چیف مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فلسطین سوسائٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب/چانسلر چودھری محمد سرور تھے۔ سوسائٹی فلسطینیوں پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے چودھری محمد سرور کو فلسطین سوسائٹی کا جوائنٹ پیٹرن چیف مقرر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری محمد سرور کی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایان خدمات ہیں، اور انہیں جوائنٹ پیٹرن چیف مقرر کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، فلسطینیوں کی تاریخی جدوجہد کے تحت بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی نے فلسطین پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، فلسطین، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ ان کی عوام کی رائے کے بغیر حل ہونا ناممکن ہے۔ تقریب کے اختتام پر سوسائٹی کیجانب سے فلسطینی مظالم پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 940984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش