0
Thursday 1 Jul 2021 15:11

طلبہ تنظیموں کا جھگڑا، پنجاب یونیورسٹی پھر میدان جنگ بن گئی

طلبہ تنظیموں کا جھگڑا، پنجاب یونیورسٹی پھر میدان جنگ بن گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا۔ پنجاب کونسل اور بلوچ کونسل کا جھگڑا اسلامی جمیعت طلبہ کیساتھ  ہوا۔ جھگڑے میں لاٹھیوں، گھونسوں اور لاتوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔ جس سے متعدد طلبہ زخمی بھی ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکن وائس چانسلر آفس کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 بجے تک جمیعت کے کارکنوں پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو کیمپس پل پر چاروں سڑکیں بلاک کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر یونیورسٹی کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کرے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی میں ملوث طلبہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 941004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش