0
Monday 5 Jul 2021 23:32

بھارت کراچی میں دہشتگردی کی سازش کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت کراچی میں دہشتگردی کی سازش کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کراچی میں دہشتگردی کی سازش کر رہا ہے، ملک کے عوام بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے قومی سلامتی کے اداروں اور حکومت کے ساتھ ہیں، لاہور دھماکہ بھارت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فیٹف اجلاس سے ایک روز پہلے کروایا، تاکہ پاکستان کے خلاف مشکلات پیدا کرسکے، پاکستان کے عوام کسی طور بھی امن کو تباہ کرنے کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کرکے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، علماء کرام، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عوام اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں، انتہاء پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، علماء کرام مثبت کردار ادا کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں، ملکی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے، بھارت دہشتگرد ملک ہے، جو پاکستان میں دہشتگردی کرکے فیٹف میں وقار خراب اور مقبوضہ کشمیر سے عالمی نظریں ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کو اس کے ناپاک مقصد میں کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اور کاروباری تاجر مشکوک افراد پر نظر رکھیں، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں، جو بھی ہمارے وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھے گا اُس کی آنکھ پھوڑ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے یکجا ہو کر کام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 941777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش