0
Tuesday 6 Jul 2021 21:43

بے روزگاری اور سودی نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مولانا عبدالحق

بے روزگاری اور سودی نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مولانا عبدالحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پشین اور خانوزئی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری اور سودی نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ سود خوروں سے بھاری سود پر قرضے لے کر ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا گیا۔ سودی نظام کی وجہ سے معیشت تباہ اور ہر فرد تباہ و پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی اور بدعنوانی عام ہونے کی وجہ سے ہر کرپٹ فرد بدعنوانی، رشوت اور چوری کو اپنا حق سمجھتا ہے۔ جب تک لوٹ مار ختم نہیں ہوگی، اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے بہت سے خوشنماء وعدے کئے تھے، لیکن کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔ مہنگائی میں کمی آئی، نہ بھاری سودی قرضوں میں۔ بے روزگاری ختم ہوئی، نہ حکومتی سطح پر قناعت اور سادگی اختیار کی گئی۔ ہر طرف لوٹ مار ہونے کی وجہ سے عوام کا اعتماد ان لٹیروں سے اٹھ چکا ہے۔ یہ بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح لوٹ مار میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے تو مہنگائی اور بے روزگاری عام کرنے کی انتہاء کر دی۔ سودی نظام معیشت جوں کا توں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 941947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش