0
Sunday 18 Jul 2021 00:19

ڈی جی خان، دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

ڈی جی خان، دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ مارا گیا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ضلعی پولیس آفیسر فیصل رانا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس میں وہ مارا گیا۔

فیصل رانا کے مطابق ملزم قتل اور پولیس مقابلے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 943996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش