0
Sunday 18 Jul 2021 18:40

افغانستان میں حالات خطرناک ہیں، کراچی پر پھر یلغار ہونے والی ہے، ناصر حسین شاہ

افغانستان میں حالات خطرناک ہیں، کراچی پر پھر یلغار ہونے والی ہے،  ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے افغانستان کے حالات کے تناظر میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ایس پی کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ افغانستان میں حالات خطرناک ہیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی، جماعت اسلامی سے مخاطب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر پھر یلغار ہونے والی ہے، اسے کیسے روکا جائے؟ سندھ پر پریشر آنے والا ہے، آئیں اس پر مل کر بات کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی اتحاد سے نہیں گھبراتی، یہ سب پی پی کے خلاف الیکشن لڑتے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، غریب ملازمین کو حق دیا ہے، پہلے نہیں دیئے جاتے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بدبودار باتیں کی۔ انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی کی سیاست نہیں چلے گی، بوری بند لاشوں کا دور چلا گیا، لگتا ہے کسی نے خواجہ اظہار کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی لائبریریوں کو بہتر کیا جا رہا ہے، یہ لائبریریاں یو سی فنڈز سے قائم کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش