0
Sunday 18 Jul 2021 23:05

اپنے مسلسل حملوں کیساتھ اسرائیلی جرنیلوں کو بھی رستے سے ہٹا دینگے، جہاد اسلامی

اپنے مسلسل حملوں کیساتھ اسرائیلی جرنیلوں کو بھی رستے سے ہٹا دینگے، جہاد اسلامی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان سلمی طارق نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم مقبوضہ قدس پر مکمل طور پر مسلط ہونا چاہتی ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو میں سلمی طارق کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم قدس شریف میں صیہونی موجودگی کو مضبوط بنا کر طاقت کے توازن کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اپنے کامیاب مزاحمتی آپریشن "سیف القدس" کے ذریعے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو برطرف کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ وہ بالکل اسی طرح مسلسل حملوں کے ذریعے صیہونی جرنیلوں کو بھی اپنے رستے سے ہٹانے کی طاقت رکھتا ہے۔

جہاد اسلامی کے ترجمان نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو؛ قدس شریف کے یہودی بنائے جانے اور فلسطینی امنگوں کی تباہی کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے عرب ممالک کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ استوار دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی دشمن انتہائی کمزور ہے جبکہ اس کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے والے ہر ملک کو چاہئے کہ وہ اپنے اس اقدام پر ضرور نظر ثانی کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونی رژیم عرب دنیا کے حقوق و آزادی کو سلب کر لینا چاہتی ہے، کہا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ مسجد اقصی کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ سلمی طارق نے اپنی گفتگو کے آخر میں حالیہ صیہونی نسل پرستانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تناؤ کی تمام ذمہ داری غاصب صیہونی رژیم کی گردن پر ہے جس کا جواب فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے مناسب موقع پر ضرور دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 944116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش