0
Tuesday 20 Jul 2021 13:04

سیاستدان اقتدار کیلئے پاکستان اور اسلام کسی کو بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں، ذکراللہ مجاہد

سیاستدان اقتدار کیلئے پاکستان اور اسلام کسی کو بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی ضلع لاہور کے امیر ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں اندھیر نگری چھائی ہوئی ہے، کسی جگہ قانون کی عمل دراری دکھائی نہیں دیتی۔ امیر ضلع لاہور نے کہا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہودی لابی کی سازشیں عروج پر ہیں قرآن و سنت کیخلاف دھڑلے سے بل منظور کئے جا رہے ہیں، عوام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ملک بھر کے علماء خلافِ آئین اور خاندانی نظام کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا پیپلز پارٹی، (ن)لیگ اور تحریک انصاف کی پروٹیکشن بل کی منظوری میں مشترکہ کردار امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے موقف کی تائید ہے کہ تینوں جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے، یہ سیاستدان اقتدار کیلئے پاکستان اور اسلام کسی کو بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی لابی کی خوشنودی میں (ن) لیگ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے قرآن و سنت کیخلاف مشترکہ طور پر ڈومیسٹک وئلنس پروٹیکشن بل منظور کر کے آئین پاکستان سے بغاوت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہر شعبہ میں من مانی جا رہی ہے کوئی ادارہ رشوت سے پاک نہیں، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے بعد تحریک انصاف سے بھی عوام مایوسی ہو گئے ہیں، عوام کی اُمیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہو گئی ہیں، جماعت اسلامی عوام کیساتھ کھڑی ہے، عید پر عوام کی خدمت کی روایت آگے بڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 944357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش