0
Monday 26 Jul 2021 13:03

وزیراعظم کی کمشنرز کو ہر شہر میں پودے لگانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کمشنرز کو ہر شہر میں پودے لگانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہروں میں کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی شہر میں خالی جگہ نہیں دیکھنا چاہتا، ہر خالی جگہ پر درخت لگائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ آنے والی نسل کے لیے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں، انگریزوں نے جتنے جنگل لگائے تھے، ہم نے آزادی کے بعد اس پر مزید کام کرنے کے بجائے ان کے لگائے ہوئے جنگلوں کو ختم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس ارب درختوں کے ہمارے منصوبے کی دنیا معترف ہے، دنیا میں پاکستان ماحولیاتی مہم کی قیادت کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاربن کے اخراج کو ریورس کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش