0
Friday 26 Aug 2011 01:08

مسلم حکمرانوں کو امریکی غلامی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہو گا، علامہ ناصر عباس جعفری

مسلم حکمرانوں کو امریکی غلامی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہو گا، علامہ ناصر عباس جعفری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینی رہ نے فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلہ کو فلسطین اور دنیائے عرب کی حدود سے نکال کر ایک عالمی مسئلے کی شکل میں ڈھالا جس کی وجہ سے اب دنیا کے ہر خطے میں یوم القدس منا کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ یوم القدس کے حوالے سے ایک پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یوم القدس دراصل یوم الاسلام ہے اس لیے یہ دن منانا ہر کلمہ گو پر لازم ہے، اس پاکستان کی مسلمان عوام پورے ملک میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی اور اس کی بازگشت دنیا کے کونے کونے میں سنائی دیتی رہے گی۔ انہوں نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ بھی عالم اسلام کے اس اہم ترین ایشو پر میدان عمل اتریں۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے پہلے سے زیادہ موثر انداز میں آواز بلند کرنا ہو گی، تمام مسلم ممالک کو فلسطینی مجاہدین کا ساتھ دنیا ہو گا، جو اللہ کے بھروسے پر اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی اسلام و مسلمان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسرائیل کسی بھی اسلامی ملک یا قوم کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 94528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش