0
Thursday 29 Jul 2021 19:16

لاہور، دربار میاں میرؒ کے گدی نشین چن پیر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور، دربار میاں میرؒ کے گدی نشین چن پیر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف دربار حضرت میاں میرؒ کے گدی نشین، مبلغ اسلام، سلسلہ قادریہ کے روحانی پیشوا مخدوم سید چن پیر قادری گیلانی کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اپنی 60 سالہ زندگی میں عبادت الہی کے بعد خدمت خلق اور تبلیغ دین کو اپنا نصب العین بنائے رکھا۔ سینکڑوں بے روزگاروں کیلئے روزگار، یتیم بچوں کی کفالت اور سینکڑوں بچیوں کی شادیوں کا وسیلہ بنے۔ خدمت خلق کو اپنا مقصد اور مغفرت کی ضمانت کہا کرتے تھے۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت مریدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم گزشتہ اتوار کو کراچی میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے، جس کے بعد ان کا جسد خاکی کراچی سے لاہور لایا گیا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میاں میرؒ قبرستان کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 945791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش