0
Sunday 1 Aug 2021 13:53

محرم الحرام کی مجالس کے دوران موبائل ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام کی مجالس کے دوران موبائل ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صوبائی ذیلی کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق محرم الحرام میں موبائل ویکسینیشن کا انتظام کیا جا رہا ہے- اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

کورونا موبائل ویکسینیشن ٹیمیں امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر تعینات ہوں گی، موبائل ویکسینیشن ٹیموں کی تعیناتی کا فیصلہ عزاداروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے شرکا کورونا کے ایس او پیز پر لازماً عمل کریں، مجالس اور جلوس میں شرکت سے پہلے ویکسین لازمی لگوا لیں کیونکہ بروقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے۔
خبر کا کوڈ : 946238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش