0
Tuesday 3 Aug 2021 10:27

ترکی نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے آنے والوں کیلئے سخت شرط رکھ دی

ترکی نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے آنے والوں کیلئے سخت شرط رکھ دی
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیر ملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنے ہوں گے اور حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 946506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش