0
Friday 20 Aug 2021 22:52

افغان پناہ گزینوں کی کراچی آمد سے متعلق تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

افغان پناہ گزینوں کی کراچی آمد سے متعلق تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث سندھ کو مئی میں 38 فیصد، جون میں 27 اور جولائی میں 10 فیصد پانی کم دیا گیا، اب دریاؤں کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے مگر سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا، خریف کا آدھا سیزن گزر چکا۔ انہوں نے کہا کہ ارسا نے سوتیلی ماں کا سلوک جاری رکھا تو صوبے کی زراعت ہی متاثر نہیں ہوگی بلکہ پینے کے پانی کا بحران بھی پیدا ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارسا سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، پانی کی قلت کے دوران سندھ کے پانی میں جو کمی کی گئی وہ بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود صوبے کو اس کے حصے کے مطابق پانی نہیں دیا جارہا، فوری تلافی نہ کی گئی تو کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر سندھ دشمنی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بڑی بڑی شاہراہیں جبکہ سندھ میں صرف سیوریج لائنیں بنائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں افغان پناہ گزینوں کی کراچی آمد سے متعلق تحفظات ہیں، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ سرحدوں پر مناسب انتظامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 949492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش