0
Tuesday 24 Aug 2021 00:13

ڈریپ کی کارروائی، کورونا کے اسمگل شدہ مہنگے انجکشن برآمد

ڈریپ کی کارروائی، کورونا کے اسمگل شدہ مہنگے انجکشن برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈریپ نے غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کورونا میں استعمال ہونے والے مہنگے انجکشن برآمد کرلیے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اور اسی سلسلے میں ہونے والی ایک کارروائی میں ڈریپ ٹیم نے لاہور میں غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈریپ اور پروونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ، لاہور نے ایک کارروائی میں کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے مہنگے اورغیر رجسٹرڈ انجکشن ایکٹیمرا کو اپنے قبضے میں لے کر ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایکٹیمرا کے اسمگلر کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ لاہور کے سرجیمڈ ہسپتال میں مذکورہ دوا پہنچانے آیا۔ ملزم کے قبضے سے ایکٹیمرا 400 ملی گرام کے 4 انجیکشن اور دیگر غیر رجسٹرڈ ادویات بھی برآمد کی گئیں۔ ملزم کورونا کے لیے استعمال ہونے والے اسمگل شدہ ایکٹیمرا انجکشن کو 1 لاکھ  روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک میں فروخت کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 950034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش