0
Wednesday 25 Aug 2021 12:27

کالعدم TTP کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے, شیخ رشید

کالعدم TTP کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے, شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران آئندہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر مہاجرین کا بوجھ نہیں، طورخم چمن کے راستے کھلے ہیں، 5 دنوں میں تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان کے حالات کو کچھ لوگ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے افغانستان میں تمام قونصلیٹ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو افغانستان میں ہوا اس سے بھارت کو تکلیف ہونا لازمی امر ہے، بھارت میں جو صفِ ماتم بچھی ہے ان کے چہروں پر شکست عیاں ہے، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور وہ تلوے چاٹ رہا ہے، بھارت سی پیک کے خلاف سازش میں ملوث ہے، دستانے پہنے ہوئے ایسے ہاتھ ہیں جو سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، سی پیک پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کا مسئلہ افغانوں کا اپنا ہے اور پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں بلکہ پاکستان افغانستان میں انخلا میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان دس پندرہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ذبیح اللہ مجاہد اور سہیل شاہین کا انٹرویو سنا ہے۔ انہوں نے گارنٹی دی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ یہ ڈومیسٹک سیاست کا وقت نہیں، پی ڈی ایم کو سمجھنا چاہیے اگلے 6 ماہ عالمی سیاست کے لیے اہم ہیں، پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمٰن کو خطے کی سیاست کی سمجھ ہے باقی انڈر 19 کی ٹیم ہے۔
خبر کا کوڈ : 950276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش