0
Tuesday 31 Aug 2021 22:12

تفتان، ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم 188 پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

تفتان، ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم 188 پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے ایران میں غیر قانونی طور پر 188 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے پاک ایران بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے 155 کا تعلق پنجاب، 10 کا خیبر پختونخواہ، 17 افراد کا تعلق سندھ اور 6 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ محکمہ صحت نے تمام گرفتار شدہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا، جن میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ کرونا وائرس میں مبتلا مریض کو پاکستان ہاوس تفتان میں قرنطینہ سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی 187 افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 951461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش