0
Wednesday 1 Sep 2021 23:28
سید مقاومت کے تہنیتی پیغام کا جواب

مزاحمتی محاذ کی طاقت آج صیہونی رژیم کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے، آیت اللہ رئیسی

مزاحمتی محاذ کی طاقت آج صیہونی رژیم کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے، آیت اللہ رئیسی
اسلام ٹائمز۔ نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے عوامی انتخاب پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ کی جانب سے ارسال کردہ تہنیتی پیغام کا جواب دیا ہے۔ عرب چینل المنار کے مطابق آیت اللہ رئیسی نے اپنے جوابی پیغام میں سید حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ حزب اللہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے کہ آپ کی رہنمائی کے بدولت، جس کے ذریعے مومن جوانوں کا جہاد اور مزاحمتی شہداء کا پاک خون ثمر آور ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس شجرہ طیبہ کی برکات و کامیابیاں نمایاں و درخشاں ہو رہی ہیں جس کے سبب یہ شجرہ طیبہ امت مسلمہ کی برحق امید بن چکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی روز افزوں طاقت نے صف اول کے انقلابی جوانوں کو غاصب صیہونی رژیم کے لئے خوف کی علامت میں بدل دیا ہے جبکہ اس امر نے غیر قانونی قابض رژیم کی نیندیں حرام کر کے اسے نئے دفاعی توازن کو قبول کرنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

ایرانی صدر نے حزب اللہ لبنان کو ارسال کردہ اپنے جوابی پیغام میں لکھا کہ مزاحمتی محاذ نہ صرف ریاستی و فکری دہشتگردی کے خلاف قومی حفاظت میں موثر کردار ادا کر رہا ہے بلکہ اس نے مجاہد و انقلابی تحریک کو پورے خطے کے دفاعی توازن میں موثر کردار ادا کرنے والے اہم کھلاڑی میں بدل دیا ہے۔ آیت اللہ رئیسی نے لکھا کہ آج نہ صرف خطے کی بلکہ بین الاقوامی سطح کی کوئی سیاسی، فوجی یا سکیورٹی طاقت بھی حزب اللہ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی مزاحمتی محاذ؛ استحکام، پیشرفت اور عوامی خوشحالی کے وسیع ویژن کے ذریعے قومی خودمختاری کو مستحکم بنا کر، دینی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے سیاسی اقدامات کے لئے نمونہ عمل پیش کر سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف موجود تمام دشمنیوں اور کینوں کے باوجود، اسلامی مزاحمتی محاذ صرف اور صرف لبنان و فلسطین میں ہی محدود نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آج، اسلامی مزاحمتی محاذ ایک ایسے تکامل یافتہ مکتب میں بدل چکا ہے جس نے نہ صرف پورے لبنان میں امن و امان و استحکام کا پرچم لہرایا بلکہ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کی فریاد بلند کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی پیشرفت کی تلقین کرتے ہوئے عدالت کی بنیاد پر پورے خطے میں امن و امان کے قیام کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے برادر عزیز اور ان کے ہمراہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے تمام مجاہدین کے لئے اللہ تعالی سے صحت، سلامتی، سربلندی اور سعادت و اعلی مقام کا طلبگار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 951650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش