0
Sunday 28 Aug 2011 16:37

لیاری آپریشن، ذوالفقار مرزا کی استعفے کی دھمکی

لیاری آپریشن، ذوالفقار مرزا کی استعفے کی دھمکی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے معاملے پر یپلزپارٹی میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ظفر بلوچ کے استعفے کے بعد سندھ کے سینئر وزیر ذوالفقار مرزا کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ آج وہ تمام سیاسی بندھن توڑ دیں گے۔ تاہم پارٹی یا صدر زرداری کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سیاسی زندگی میں آج بڑا قدم اٹھائیں گے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے معاملے پر اگر ذوالفقار مرزا کی بات نہ مانی گئی تو وہ وزارت اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لیاری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کر سکتے، آپریشن پورے کراچی میں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا پارٹی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ لیاری میں آپریشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے بعض رہنماوں کو سخت تحفظات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 95194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش