0
Friday 3 Sep 2021 18:59

دارالحکومت پر صیہونی میزائل حملہ، شامی ہوائی دفاع نے ناکام بنا دیا

دارالحکومت پر صیہونی میزائل حملہ، شامی ہوائی دفاع نے ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز نے گذشتہ شب دارالحکومت دمشق کی ہوائی حدود میں چند ایک حملہ آور میزائلوں کو نشانہ بناتے ہوئے ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق حملہ آور میزائل غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے فائر کئے گئے تھے جنہیں مقصد تک پہنچنے سے قبل ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے بھی دعوی کیا ہے کہ گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے مرکزی علاقوں سے بھی ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بارے کہا جا رہا ہے کہ وہ دھماکہ دراصل شامی ہوائی دفاع کی جانب سے فائر کئے گئے ایک میزائل کے پھٹنے کے باعث تھا جو صیہونی لڑاکا طیارے کا پیچھا کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی حدود میں پہنچ کر اسرائیلی سواحل کے قریبی علاقوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے عبری زبان کے صیہونی میڈیا کا کہنا تھا کہ مرکزی اسرائیل میں واقع غوشدان کی ہوائی حدود میں ایک مہیب دھماکہ ہوا جس کی آواز راماتگان اور اس کے گردونواح تک کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔
خبر کا کوڈ : 951949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش