0
Thursday 9 Sep 2021 15:21

لاہور ہائیکورٹ، سعد رضوی نظربندی کیس، مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ، سعد رضوی نظربندی کیس، مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین  کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے بریان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد حافظ سعد رضوی کو انہی وجوہات پر دوبارہ نظربند کر دیا گیا۔ حافظ سعد رضوی کو پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا اور اب  انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن گیارہ ٹرپل ای کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کہ عدالت حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کا حکم کالعدم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 952968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش