0
Friday 10 Sep 2021 22:38

کہاں ہے وہ مدینہ کی ریاست جس کا وزیراعظم دن رات وعدے کرتے تھے، سراج الحق

کہاں ہے وہ مدینہ کی ریاست جس کا وزیراعظم دن رات وعدے کرتے تھے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت جیسا نظام چل رہا ہے، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے شہزادے شہزادیوں کو غریب کی نہ کوئی فکر ہے نہ ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں پیر غلام مجدد سرہندی کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ روایتی سیاسی پارٹیوں نے سندھ سمیت پورے ملک کو برباد کر دیا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پیٹرول، گیس کی قیمتوں میں سو سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ظلم بڑھا، ناانصافی بڑھی اور کرپشن کو ٹاپ گیئر لگے، کہاں ہے وہ مدینہ کی ریاست جس کا وزیراعظم دن رات وعدے کرتے تھے، یہ لوگ دھوکے باز ہیں، ان کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے وی آئی پیز کے محلات بیرون ملک اور ان کا پینے کا پانی تک بھی باہر سے آتا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے کراچی جیسے روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں ڈبو دیا، سندھ کے دیہاتوں اور شہروں میں غربت ناچ رہی ہے، سندھی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک کیلئے کھڑے ہوں، مرکزی اور صوبائی حکومت نے سندھ کو وسائل سے محروم رکھا۔
خبر کا کوڈ : 953193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش