0
Tuesday 14 Sep 2021 23:15

بہاوالدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز، شاہ محمود قریشی کی مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

بہاوالدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز، شاہ محمود قریشی کی مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
اسلام ٹائمز۔ شیخ الاسلام حضرت غوث بہاالدین زکریا سہروردی ملتانی کے 782 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز نماز فجر کے بعد درگاہ شریف میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں تلاوت کلام مجید درود شریف، درود تاج اور ختم خواجگان پڑھا گیا۔ جبکہ 11 بجے دن دربار کے سجادہ نشین اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ قبل ازیں انہوں نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ سابق یوسی چیئرمین 43 ملک ناصر بھٹہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک ناصر بھٹہ کے داماد کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ پی ٹی آئی کارکن ملک جاوید بھٹہ جانباز کے سسر کی فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔

ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے بھائی پرویز اختر انصاری کی عیادت کی، دنیا نیوز کے بیورو چیف نعمان خان بابر کی بھابی کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ یوسی 50 ممتاز آباد میں سابق ناظم شیخ سلیم کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سابق کونسلر طارق شاہ کی وفات پر ان کے بھائی ناصر شاہ سے اظہار افسوس کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 953857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش