0
Wednesday 15 Sep 2021 20:32

قلات، نیمرغ میں ایک ہفتے سے بجلی بند

قلات، نیمرغ میں ایک ہفتے سے بجلی بند
اسلام ٹائمز۔ قلات کے علاقے نیمرغ کے قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیمرغ کے ایریا میں گذشتہ ایک ہفتے سے گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، یہاں کے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش زمینداری ہے۔ ایک ہفتہ سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کا برا حال ہے، جبکہ پینے کا صاف پانی بھی ناپید ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار کیسکو ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ کو درخواست دی کہ نیمرغ کے علاقے میں گیارہ ہزار کے وی تاریں گر چکی ہیں، ان کی مرمت کی جائے، مگر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر بجلی بحال نہیں کی گئی تو زمینداروں کے ساتھ مل کر مین آر سی ڈی شاہراہ بلاک کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو حکام قلات پر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 954019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش