0
Thursday 16 Sep 2021 22:25

کوئٹہ، وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات، تحریک عدم اعتماد کے متعلق گفتگو

کوئٹہ، وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات، تحریک عدم اعتماد کے متعلق گفتگو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹ کے ارکان سرفراز احمد بگٹی، منظور خان کاکڑ، عبدالقادر، نصیب اللہ بازئی، اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی، سردار اسرار ترین، نوابزادہ عامر خان مگسی، بی اے پی کے رہنماء ملک شہریار خان، میر اعجاز سنجرانی اور سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی موجود تھے۔

ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد کی صورتحال اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ خود کوئٹہ آیا ہوں۔ اُمید ہے کہ ناراض اراکین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں، ناراض ارکان کو منا لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 954217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش