0
Saturday 18 Sep 2021 23:49

ملتان، پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ پیپلزلائرز فورم کے زیراہتمام سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید علی شاہ کی نیب میں غیرقانونی حراست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سید خورشید شاہ کی رہائی اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے کہا کہ نیب نے گذشتہ سات ماہ سے خورشید علی شاہ کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اور آج تک نیب ان کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے، نیب حکومت کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے اور حکومت نیب کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کے وزرا خود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کر رہی ہے جس کی انتظامی مشینری ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ خورشید علی شاہ پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ان کے عزم و استقلال میں کوئی کمی نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی رہنماوں، کارکنوں کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ مظاہرے میں رہنماں سید عارف شاہ، رضوان ہانس، مس فیروزہ فیض، سید واجد رضوی، عدنان حیدری، سردار محمد حنیف تھہیم، فردوس جمال، عمران بھٹہ، منیر جتوئی، اقبال سرگانہ سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 954558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش