0
Monday 20 Sep 2021 23:31

وفاقی حکومت کی گرین لائن بسیں کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت بھی متحرک

وفاقی حکومت کی گرین لائن بسیں کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت بھی متحرک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی گرین لائن بسیں کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت بھی متحرک ہوگئی۔ سندھ حکومت نے 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کیلئے 250 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد کیلئے بسیں خریدی جائیں گی۔ بسوں کی خریداری کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خصوصی فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بھی نئی بسیں مختلف روٹس پر چلیں گی، 250 بسوں کی خریداری کا منصوبہ سندھ کابینہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے، سندھ کابینہ کا اجلاس 23 ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 954878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش