0
Thursday 23 Sep 2021 19:21

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری حکومتی غنڈہ گردی کی ایک اور گھناؤنی مثال ہے، مفتی اکرام الدین

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری حکومتی غنڈہ گردی کی ایک اور گھناؤنی مثال ہے، مفتی اکرام الدین
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا امامز کونسل کے ذریعہ پٹنہ کے ریپبلک ہوٹل میں ایک‌ پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں کونسل کے بہار کے صوبائی صدر مفتی اکرام الدین قاسمی نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش پولیس کے ذریعے مولانا کلیم صدیقی کی اچانک گرفتاری غیر آئینی اور جارحانہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلئ مذہب اور باہر کی فنڈنگ کا الزام لگا کر اس طرح کا اقدام قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیونٹی کو ٹارگٹ کر کے، آئے دن کی بیجا گرفتاریاں ملک کے نظم و نسق کو کمزور اور عوام میں بے اعتمادی پیدا کریں گی۔ پریس کانفرنس کے دوران انسانی حقوق کی معروف تنظیم نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے بہار صوبائی جنرل سکریٹری ڈاکٹر حفظ الرحمٰن نے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ قدم ہے، جس کے ذریعے مسلم کمیونٹی اور رہنماؤں کو خوفزدہ کر کے ان کے فلاحی کاموں اور اچھے امن پسند شہریوں کی تعمیری سرگرمیوں کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔

کیمپس‌ فرنٹ‌ آف انڈیا کے قومی کمیٹی ممبر سیف الرحمٰن و پٹنہ کے کارکن افضل رحمانی اور امامز کونسل کے ذمہ داران نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی جن کو کل رات کو میرٹھ سے بلاوجہ گرفتار کرلیا گیا ہے، کوئی عام شخص نہیں ہیں بلکہ ملک و بیرون ملک میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مضبوط رول ادا کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اسلام کا پیغام امن پورے ملک تک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اس طرح راستے سے گرفتار کرنا انتہائی مجرمانہ حرکت ہے، جس کے پیچھے سنگھ پریوار کی سازش کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کو فوراً رہا کیا جائے، غیر قانونی دست درازی پر یو پی پولیس معافی مانگے اور یوپی کی یوگی حکومت ایسے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 955384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش