0
Thursday 23 Sep 2021 21:48

پاکستان میں سب سے آسان کام آرڈر کرنا اور مشکل کام اس پر عملدرآمد کرنا ہے، مرتضیٰ وہاب

پاکستان میں سب سے آسان کام آرڈر کرنا اور مشکل کام اس پر عملدرآمد کرنا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے آسان کام آرڈر کرنا ہے اور سب سے مشکل کام اس پر عملدرآمد کرنا ہے، بحیثیت قوم ہماری سطحی سطح پر سوچتے ہیں ہم بہتر سے بہتر پالیسی بنالیں تو عملدرآمد میں بہت سی رکاوٹیں پیش آتی ہیں، 21ویں ترمیم کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی۔ یہ بات انہوں نے انٹر پارلیمنٹری ایکسچینج ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کئی پالیمنٹیرینز کو زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہوتا، اپنی 6 سالہ سیاسی زندگی میں حکم دینا سب سے آسان کام لگا، اس حکم پر عمل کیسے ہوگا بنیادی مسئلہ یہ ہے لیکن ہم سب یہ نہیں سوچتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے سیاستدانوں نے ہی نکالا ہے، اگر پارلیمنٹرینز موثر قانون سازی کریں تو مجھے یقین ہے کہ حکومتیں عملدرآمد کرائیں گی، ہم اچھی پالیسیاں بناتے ہیں لیکن جب عملدرآمد کا وقت آتا ہے تو اس میں مسائل پیش آتے ہیں اور پالیسیوں سے اختلافات رکھنے والے افراد میڈیا کورٹس کا سہارا لیتے ہیں جس کے باعث مسائل حل ہونے کے بجائے مزید الجھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس ڈی او ہمیشہ ایسے اہم ایشوز فوکس کرتا ہے جو سیاسی نہیں بلکہ ریاست کے لئے بڑے اہم ہوتے ہیں، ایس ایس ڈی او کی اس حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش