0
Saturday 25 Sep 2021 17:05

حریت رہنماء شیخ تجمل الاسلام کا نظریہ ہی انکا ایمان تھا، ثاقب اکبر

حریت رہنماء شیخ تجمل الاسلام کا نظریہ ہی انکا ایمان تھا، ثاقب اکبر
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میڈیا سروس کے ڈائریکٹر اور کشمیری حریت پسند راہنماء شیخ تجمل الاسلام کی رحلت کی مناسبت سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام  تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر فخر امام اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر ثاقب اکبر نے خصوصی شرکت کی۔ ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ شیخ تجمل الاسلام نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ہی نہیں، عالم اسلام کا نقصان ہوا۔ شیخ تجمل السلام متحرک اور عالم اسلام کے عظیم ذہن تھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے ہمارا تعلق اسلام کا ہے، ہم جب بھی حریت رہنماء علی گیلانی کو یاد کریں گے، ہمیں جذبہ حریت یاد آئے گا اور یہ جذبہ ہم نے شہیدِ کربلا امام حُسین (ع) سے سیکھا۔ سید علی گیلانی اور شیخ تجمل السلام جو نظریہ رکھتے تھے، وہی ان کا ایمان تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ السلام کی امام خمینیؒ سے نظریاتی وابستگی تھی۔
خبر کا کوڈ : 955695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش