0
Saturday 25 Sep 2021 23:21

پاک بحریہ اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی شراب ضبط

پاک بحریہ اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی شراب ضبط
اسلام ٹائمز۔ کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور کسٹمز نے مشترکہ آپریشن کے دوران شراب کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔ پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 5400 بوتلوں پر مشتمل شراب کی کھیپ قبضے میں لے لی۔ ضبط کی گئی شراب کا تخمینہ 7 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن پاکستان کی سمندری حدود میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندر میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہے اور خطے میں بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش