0
Monday 4 Oct 2021 23:24

دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید

دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تیس سالہ سپالی محمد عامر اقبال نے شدید زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 957205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش