0
Thursday 1 Sep 2011 16:05

کراچی میں سرجیکل ٹارگٹڈ آپریشن ہو رہا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کو عید کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا، رحمان ملک

کراچی میں سرجیکل ٹارگٹڈ آپریشن ہو رہا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کو عید کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا، رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عید کے بعد ویڈیوز کے ذریعے ٹارگٹ کلرز کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ کراچی گیسٹ ہاؤس میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ صرف کراچی کا ہی مسئلہ نہیں دیگر شہروں میں بھی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے، تاہم اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کے چھاپوں میں گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کو عید کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا تھا کہ کراچی میں آپریشن نہیں ٹارگٹڈ کارروائی کی جائیگی اور سیاسی وابستگی خاطر میں نہیں لائی جائیگی۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ شہر کا امن تباہ کرنے کا منصوبہ کہاں بنایا گیا، امن تباہ کرنیوالوں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔
رحمن ملک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کراچی کے جس کونے میں بھی ضرورت پڑی سیکورٹی اہلکار تعینات کریں گے، شہر میں قیام امن کیلئے ہر پارٹی کے پاس مدد کیلئے جاؤنگا، شہر میں ایک ہزار ایف سی اہلکار تعینات کیے گئے اور پولیس، ایف سی اور ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر میں امن اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ کراچی میں صرف سرجیکل ٹارگٹڈ آپریشن ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہرشہر میں نشانہ وار قتل ہوتے ہیں، عید کے بعد ٹارگٹ کلرز کی ویڈیوز منظر عام پر لے آئینگے۔ وہ کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں وکیل کا قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ذاتی دشمنی پر ہوا اور اسی دوران لفٹینٹ کمانڈر وسیم کا قتل مزاحمت کے دوران دوسرے ڈاکو کی فائرنگ سے ہوا اور اسی بہادری پر ان کو ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ رحمان ملک نے میڈیا سمیت وکلا نفسیاتی ماہرین اور دیگر تحقیقاتی شعبوں کے ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ان ٹارگٹ کلرز کا ذہن پڑھیں اور ان اصل اسباب جانیں۔ ٹارگٹ کلنگ روکنے کے حوالے سے سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ جس کو جو کرنا ہوتا ہے وہ لازمی کرئے گا اور گاؤں میں بھی گھات لگا کر ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اسٹوڈنٹس یونین سے مکالمہ کرنیکی خواہش ظاہر کی اور عید کے موقع پر کل کراچی کی خواتین اور بچوں کی جیل بھی جانے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 95854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش