0
Thursday 14 Oct 2021 10:37

استعفے کی خبروں میں صداقت نہیں، جام کمال

استعفے کی خبروں میں صداقت نہیں، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے ان کے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے صدر  ہیں، 11 اکتوبر کو باپ کے جنرل سیکرٹری کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں کہ صدر کی موجودگی میں کسی کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کرے۔ دوسر ی جانب ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ جام کمال پارٹی معاملات پر بیان بازیوں سے گریز کریں، بہت جلد اُن کا استعفیٰ آجائے گا، پارٹی جام کمال کے بعد بھی متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 958635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش