0
Friday 15 Oct 2021 17:50
شیخ بدین روڈ کے افتتاح کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

بیسیوں مشتعل مسلح افراد وفاقی وزیر کے منتظر، خونریز تصادم کا خدشہ

لکی مروت میں امین برادران کو داخل نہیں ہونے دینگے، مظاہرین
بیسیوں مشتعل مسلح افراد وفاقی وزیر کے منتظر، خونریز تصادم کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ شیخ بدین سڑک کے افتتاح کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، سینکڑوں افراد اسلحہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں، یہ افراد ذیشان خان، شفقت اللہ خان، فرید ناظم تاجہ زئی، اقبال خان ٹھیکیدار کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف لگائے گئے کیمپ میں موجود ہیں۔ مروت قومی جرگہ کے مشران فرید اللہ خان میناخیل، ہدایت اللہ خان عیسک خیل، رفیق خان عیسک خیل، ڈاکٹر گل رحمن مروت، ملک وقار خان کی قیادت میں وفد مذاکرات کیلئے مظاہرین کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق ضلع کونسل کے رکن فرید اللہ تاجہ زئی و دیگر نے اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسلحہ کے ساتھ پیزو پہنچیں اور پیزو میں شیخ بدین سڑک کی افتتاحی تقریب سبوتاژ کریں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ شیخ بدین روڈ کی افتتاحی تقریب منسوخ کریں اور علی امین خان گنڈہ پور کو لکی مروت و پیزو آنے سے روکیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اگر وفاقی وزیر علی امین خان لکی مروت آئے تو حالات کی ذمہ داری حکومت پہ ہوگی۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور پی ٹی آئی رہنما فرید اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ وزیراعلٰی خود آکر شیخ بدین روڈ کا افتتاح کریں، مگر امین برادران کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 958857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش