0
Monday 18 Oct 2021 23:16

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملکی داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 959381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش