0
Friday 2 Sep 2011 18:16

ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر اور تمام فوجی معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا

ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر اور تمام فوجی معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ ترکی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات میں کمی کر دی اور اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال دیا ہے، جبکہ فوجی تعاون ختم کر دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ احمد اوغلو نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ قدم اقوام متحدہ کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے امداد لے جانے والے ترکی کے بحری جہاز پر اسرائیلی بحریہ نے حملہ کر دیا تھا جس میں 9 ترک امدادی کارکن جاں بحق ہو گئے تھے۔ ترکی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس سے معذرت کرے، لیکن اسرائیل نے اس کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ وزیر خارجہ احمد اوغلو کا کہنا تھا اسرائیل سے سفیر بلا لیا جائے گا، سیکرٹری کی سطح کے تعلقات رکھے جائیں گے اور اسرائیل سے تمام فوجی معاہدوں پر عملدرآمد بھی روک دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 96020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش