0
Tuesday 26 Oct 2021 01:09

کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر لڑائی، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر لڑائی، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب پیواڑ اور گیدو کے قبائل کے درمیان جنگلات کے تنازعہ پر مسلح تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ 12  افراد زخمی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس نے قبائلی عمائدین کی مدد سے فائر بندی کرا دی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کے مطابق فائر بندی میں ضلع بھر سے 100 سے زیادہ قبائلی عمائدین نے حصہ لیا۔ فریقین سے مورچے خالی کروا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے دن شروع ہونے والا مسلح تصادم دو دن جاری رہا، ضلع بھر میں موبائل فون سروس بھی دو دن معطل رہی، فریقین کے درمیان تنازعہ کو قانون و جرگوں کے ذریعے حل کرنے کیلئے قبائلی عمائدین کے جرگے بلائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ان اراضی تنازعات پر کثیر تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، عوامی حلقے علاقے میں امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ان تنازعات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش