0
Wednesday 27 Oct 2021 00:02

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ٹرین کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ٹرین کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔ ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق کرائے بڑھانے کے حوالے سے ریلوے حکام نے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی، وزارت ریلوے نے مسافروں پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5 فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 960614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش