0
Tuesday 23 Nov 2021 19:44

کشمیر کے انسانی حقوق کارکن خرم پرویز این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

کشمیر کے انسانی حقوق کارکن خرم پرویز این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی سے پیر کی صبح اُن کی رہائشگاہ اور دفتر پر چھاپے مارے۔ سوموار کو این آئی اے کی ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ خرم پرویز کے امیراکدل سرینگر میں واقع دفتر اور سونہ وار میں انکی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ این آئی اے ٹیم نے رہائشگاہ اور دفتر کی باریک بینی سے تلاشی لی اور وہاں سے اُن کے لیپ ٹاپ، دیگر الیکٹرانک اشیاء اور موبائل فون کے علاوہ انسانی حقوق سے متعلق تیار کی گئی رپورٹیں اپنی تحویل میں لیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ این آئی اے نے انہیں خرم پرویز کی گرفتاری سے متعلق میمو دیا اور انہیں اس بات کی جانکاری دی کی ختم پرویز کو دہلی منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایجنسی نے خرم پرویز کی بینک تفاصیل اور دیگر دستاویز جانچ کے لئے اپنے قبضہ میں لئے تھے۔ خرم پرویز عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کارکن ہیں جنہیں اب تک کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ خرم پرویز کو بھارتی حکام نے 2016ء میں اس وقت حراست میں لیا تھا جب کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 965059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش